بھرپور روشنی چاہیے .......

 ایک رات خمار کی ہونی ہے 

ایک رات ذکر کی چاہیے 

ایک رات مہر کی ہونی ہے

 ایک رات فکر کی چاہیے

 اک رات الم کی ہونی ہے

 ایک رات حکم کی چاہیے

 ایک رات وہم کی ہونی ہے

 ایک رات عزم کی چاہیے

 اس  پر اشوب  اندھیری میں

 اور وقت کی اسیری میں

 پرخیز زندگی ہونے کو

 بھرپور روشنی چاہیے

 ایسی حیات کہ ہر باب نام ہو محبت کا

  بات ہو عنایت کی

 شرف ہو اجازت کا

 قرب اور لذت کا

 علم اور عبادت کا

 تجسس و علامت کا

 پرخیز زندگی ہونے کو

 بھرپور روشنی چاہیے 

Comments